حافظ آباد: شدید دھند کےباعث حادثہ،4جاں بحق،25 زخمی

حافظ آباد: (صاف بات) شدید دھند کےباعث حادثہ،4جاں بحق،25 زخمی

حافظ آباد کے علاقے چک چٹھہ کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں دھند کے باعث مسافروں سے بھری کوسٹراور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونےوالی کوسٹرعلی پورسےملتان جارہی تھی۔ پنجاب کے بیشترحصوں ميں شديد دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔وہاڑی میں بھی دھند کے باعث حادثے میں گاڑی ٹرالر سے جا ٹکرائی جس سے ايک شخص جان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں