نئی دہلی: بی جے پی کے وزیر کی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی

نئی دہلی:(صاف بات) بی جے پی کے وزیر کی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی

ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر سیاحت نے اپنے اشتعال انگیز ویڈیو بیان میں گودھرا میں 2002 میں ہونے والے فسادات کا الزام مسلمانوں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کا ردعمل سب کو یاد ہونا چاہیے اور اکثریتی کمیونٹی چاہے تو گودھرا جیسی صورتحال دوبارہ پیدا کر سکتے ہیں۔سی ٹی روی نے بھارت میں شہریت کے متنازع قوانین کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو پرتشدد قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم بہت عرصے سے ایسی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں لیکن اب ہم اتنے کمزور نہیں ہیں اور گودھرا واقعے کی طرح سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہندو کیسے ان واقعات سے نمٹتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور میں شہریت کے متنازع قانون کی مخالفت کرنے والے 2 مظاہرین پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔کانگریس نے کرناٹکا کے وزیر سیاحت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں