اسلام آباد : پاکستان نے ’امریکابھارت ٹو پلس ٹو‘ اعلامیہ مسترد کردیا

اسلام آباد : (صاف بات) پاکستان  نے ’امریکا،بھارت ٹو پلس ٹو‘ اعلامیہ مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکا بھارت ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ پرشدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان سے جوڑی گئی بات پر اعتراض ہے۔ بھارتی وزیر دفاع اور خارجہ کے پاکستان سے متعلق بیانات قابل مذمت ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں یکطرفہ نوعیت کی بات کی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔ عالمی برداری دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نےمزید کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی علاقائی امن کیلئےخطرہ ہے۔ بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں بھی علاقائی امن وسلامتی کیلئےخطرناک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں