لاہور: مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی

لاہور: (صاف بات)مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی

ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے دائر دوسری درخواست کو پیر کے دن سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایک بار 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نا نکالنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں