کراچی:سندھ میں 25 اور27 دسمبرکوعام تعطیل کا اعلان

کراچی :(صاف بات) سندھ میں 25 اور27 دسمبرکوعام تعطیل کا اعلان

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش، کرسمس اور بینظیر بھٹو کی برسی کے مواقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر صوبے کے سرکاری اور ماتحت اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 27 دسمبرکوسابق وزیراعظم بینظر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں