کراچی : بلاول بھٹوکا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار

کراچی : (صاف بات) بلاول بھٹوکا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار

نیب راولپنڈی نے بلاول کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کیلئے کل 24 دسمبر کو طلب کررکھا ہے۔ اس حوالے سے بلاول کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ نیب کو تحریری جواب بھجوا دیا گیا ہے، بلاول بھٹو کل نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل نیب کے سوالات پر بلاول بھٹو کی جانب سے جمع کرایا جانے والا تحریری جواب مسترد کیا جاچکا ہے، بلاول بھٹو کومتنبہ کیا گیا تھا کہ اگر وہ طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئے تو نیب آرڈیننس کے تحت انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ نیب کے مطابق بلاول بھٹو سال 2011 میں زرداری گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرتھے جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سال 2011 اور 12 کے دوران وہ پاکستان میں موجود ہی نہیں تھے نہ سی ای اوتھے۔

طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر نیب اس سے قبل بھی کئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرچکا ہے۔ سابق چیئرمین شاہد خاقان عباسی کو پیش نہ ہونے پرموٹر وے سے گرفتار کیا گیا تھاجبکہ العزیزیہ ریفرنس میں قید اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے جانے والی مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں