اسلام آباد: وزیراعظم کل وفاقی کابینہ کےاجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد: (صاف بات) وزیراعظم کل وفاقی کابینہ کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

وفاقي کابينہ کے اجلاس ميں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، جبکہ اجلاس ميں مسلم ليگ ن کي نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت کے تعین کی منظوری، فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئرممبر کی تعیناتی اور نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ وفاقی کابينہ اجلاس میں فرسٹ ویمن بینک اور ایگزیم بینک کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری دے گی ۔ اس کےعلاوہ ایل او سی کے قریب بسنے والےعوام کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت خصوصی ریلیف گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں