ریلوے حکام کا مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا حکم

پاکستان ریلوے نے تیزگام ایکسپریس ٹرین کے حادثے کے بعد مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا حکم دے دیا۔ چیئرمین ریلوے سکندر سلطان نے مسافروں کو سلنڈر اٹھانے سے روکنے کی ہدايت بھی جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسافر ایساسامان نہ لے جائے جو خطرے کا باعث ہو۔ سکندر سلطان نے حادثے سے متعلق فیڈرل جنرل انسپکٹر ریلوے کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ چیئرمین کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ہدایت کی ہے کہ زخمی مسافروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں