لاہور:پیراگون ہاؤسنگ کیس خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور: (صاف بات) پیراگون ہاؤسنگ کیس خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

گزشتہ سماعتوں کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو سے روکے جانے والے سعد رفيق آج کی سماعت میں پیشی کیلئے تحریری بیان کے ساتھ آئے تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سوال کيا کہ وعدہ معاف گواہ قیصرامین بٹ کہاں ہے؟ جس پرسرکاری وکيل نے بتايا کہ وہ بیمارہے اس لیےعدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔فاضل جج نے کہا کہ قیصر امین بٹ کا وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ان کی موجودگی میں کھولا جائے گا ۔عدالت کو بتايا گيا کہ خواجہ برادران کے وکلاء بھی آج موجود نہیں جس پرعدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پيشي کے موقع پر خواجہ سعد رفيق نے اپنے ہاتھ سے لکھا گیا بيان ميڈيا کے حوالے کيا جس ميں انہوں نے کہا کہ عدليہ کے خلاف مہم ناقابل قبول ہے۔سعد رفیق کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرويز مشرف آئين شکن تھے مگر لاش لٹکانے اور گھسيٹنے کی بات مناسب نہيں۔ ملک ميں انصاف آزاد ہے نہ جمہوريت ۔ جانبدارنہ احتساب کا نشانہ صرف مسلم ليگ ن ہے۔ سعد رفیق نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں