راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کر لیا ۔

راولپنڈی: (صاف بات) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کر لیا ۔

نیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں آج طلب کیا تھا۔ نیب ترجمان نے احسن اقبال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آج ڈاکٹروں کی ٹیم احسن اقبال کا طبی معائنہ کرے گی، جس کے بعد انہیں کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کے ہمراہ نارووال کا دورہ کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں