اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احسن اقبال کی گرفتاری پر شدید ردعمل ۔

اسلام آباد: (صاف بات)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احسن اقبال کی گرفتاری پر شدید ردعمل ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نوازشریف کے ساتھی اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری ہیں، انہیں بار بار پیغامات جاتے رہے کہ نہ بولیں اور پیچھے ہٹ جائیں لیکن وہ ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے لوگوں کو گرفتار کرنا ہے کرلیں، دھمکیاں دے دیں لیکن ن لیگ کے کارکن ڈٹ کر کھڑے ہیں، احسن اقبال نے مرے ہوئے منصوبے کو زندہ کیا، ان کی 3 دن پہلے سرجری ہوئی تھی۔ مریم کا کہنا تھا کہ جنہوں نے سیاسی انتقام کے لیے اداروں کو استعمال کیا وہ آج نشان عبرت ہیں، ہم نااہلوں کو نااہل کہیں گے اور نالائقوں کو نالائق کہیں گے، یہ ملک کسی اناڑی کے حوالے نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔نیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں آج طلب کیا تھا۔نیب ترجمان نے احسن اقبال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں