اسلام آباد: مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: (صاف بات)مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔ معاون خصوصی وزیراعظم فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسرہیں، آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے۔ بھارت میں اقلیتیں امتیازی اورمتصبانہ شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب کہ بھارتی شہر میدان جنگ کا منظر پیش کررہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی اپنی بدنیتی، بد فطرتی اورچالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبرسے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا جب کہ بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں