اسلام آباد: کابینہ اجلاس:مریم نوازکا نام ای سی ایل سےنکالنے پرغورکیاجائےگا۔

اسلام آباد: (صاف بات) کابینہ اجلاس:مریم نوازکا نام ای سی ایل سےنکالنے پرغورکیاجائےگا۔

وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنےسے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات سميت 15 نکاتی ايجنڈے پرغورکيا جائے گا۔اجلاس ميں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔اس کے علاوہ ایل او سی کے قریب بسنے والےعوام کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت خصوصی ریلیف گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈےمیں شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں