کراچی:سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکھلنے کا شیڈول پھرتبدیل

کراچی: (صاف بات) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکھلنے کا شیڈول پھرتبدیل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جنب سے جاری کیے جانے والے نئے شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنزمزید 12 گھنٹے بند رہیں گے۔کراچی میں سی این جی اسٹیشنز آج (24 دسمبر) صبح 8 بجے کھلنے تھے جو اب رات 8 بجے کھولے جائیں گے۔ سوئی سدرن حکام کے مطابق فيصلہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے کيا گيا۔ سندھ میں 16 دسمبر سے اب تک صرف9 گھنٹوں کیئے سی این جی فراہم کی گئی ہے۔ اس دوران اسٹیشنز کھولنے کیلئے اعلانات کے باوجود شيڈول بار بار تبديل کیا جاتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں