کراچی : بلاول بھٹو آج نیب کےسامنے پیش نہیں ہونگے

کراچی : (صاف بات) بلاول بھٹو آج نیب کےسامنے پیش نہیں ہونگے۔

نيب کے بلانے پرپیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پيش ہونے سے صاف انکار کرديا۔ انھوں نے دو ٹوک کہا ہےکہ اگر نیب میں ہمت ہے تو گرفتار کرلے۔نیب کی جانب سے منگل کو پیشی پر بلاول بھٹو نے انکار کردیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو2011 میں زرداری گروپ کے سی ای او تھے، 2011میں ہی زرداری گروپ اوربحریہ ٹاؤن میں معاہدہ ہوا اور 1.22ارب روپے زرداری گروپ کےاکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔نيب نے الزام عائد کیا ہےکہ بلاول بھٹواس وقت پاکستان میں ہی موجود تھے اور بلاول بھٹوکے زرداری گروپ کے آڈٹ اکاؤنٹس پر دستخط ہیں۔بلاول نے ان تمام معاملات سے لاتعلقی ظاہرکی تھی ليکن نيب نے بلاول کو پيش ہوکر وضاحت دينے کا کہا تھا۔بلاول بھٹو نے نیب کے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غيرآئينی نوٹس ہے اور نیب کو پہلے ہی 24 دسمبر سے متعلق اپنا شیڈول بتادیا تھا۔بلاول بھٹو نے مزید بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی برسی کے حوالے سے مصروف ہیں،اس ملک کا يہ قانون ہے کہ ايک بيٹے کو اپنی والدہ کی برسی منانے سے روک رہے ہيں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں