لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

چودھری شوگر ملز کيس ميں مريم نواز کی ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے فيصلہ محفوظ کرليا جو کل سنايا جائے گا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی ميں دو رکنی بينچ نے کيس کی سماعت کی، آج نيب کے وکيل جہانزيب بھرونہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار ديتے ہوئے دلائل ديئے کہ مریم نواز کی ضمانت کے ليے جو وجوہات ہونی چاہیں وہ اس کیس میں نہیں۔ مريم نواز کی ضمانت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فيصلہ محفوظ کرليا تاہم فیصلہ کل بروز جمعہ سنايا جائے گا۔ واضح رہےکہ نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے دوران کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا جب کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں ان کے کزن یوسف عباس بھی گرفتار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں