لاہور: راناثناء کی درخواست پر محفوظ فیصلے پر ضمانت منظور

لاہور: (صاف بات) راناثناء کی درخواست پر محفوظ فیصلے پر ضمانت منظور۔

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے رانا ثناءاللہ کو 2 جولائی 2019 کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناء کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس خصوصی عدالت میں چل رہا ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں