اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا مریم نواز کا نام ای سی ایل سےنہ نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (صاف بات) وفاقی کابینہ کا مریم نواز کا نام ای سی ایل سےنہ نکالنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ میں کیا گیا جس میں کابینہ کی اپنی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز اگر کسی دوسرے فورم سے رجوع کرناچاہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل کابینہ کی ذيلی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کی تھیں اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے، وہ مشروط ضمانت پر ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست کی تھی جس پر 9 دسمبر کو عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں