راولپنڈی:شاہدخاقان کودوبارہ آپریشن کیلئے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی:(صاف بات)شاہدخاقان کودوبارہ آپریشن کیلئے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

اڈیالہ جیل حکام نے سابق وزیراعظم کو دوبارہ آپريشن کيلئے نجی اسپتال منتقل کرنےکا فیصلہ کرليا۔ طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹرز نے انہيں اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کردی جس کے بعد جيل حکام نے گرفتار ليگی رہنما کو دوبارہ آپریشن کیلئے نجی اسپتال میں منتقل کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔ اس سے قبل جیل حکام نے 20 دسمبر کو اسپتال انتظاميہ کو خط لکھا تھا ۔ اسپتال انتظاميہ نے سابق وزيراعظم کو دوبارہ آپریشن کے لئے 26 دسمبر کی تاریخ دی تھی۔ یاد رہے کہ 2 ماہ قبل شاہد خاقان کا ہرنیا کا آپریشن کیا تھا۔ سابق وزیراعظم گزشتہ 4 سال سے ہرنيا کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ اس کے علاوہ ان کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں