بانی پاکستان محمد علی جناح کو 144 ویں یوم پیدائش پر قوم کا سلام

اسلام آباد: بانی پاکستان محمد علی جناح کو 144 ویں یوم پیدائش پر قوم کا سلام

برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں آزاد وطن کا تحفہ دینے والے بابائے قوم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد علی نے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا جس کے بعد پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔بابائے قوم کی یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، بانی پاکستان کی تصاویر پر مشتمل کیک اور بیکری آئٹمز بھی تیار کیے گئے ہیں جب کہ مزار قائد سمیت شہر کی مرکزی عمارتوں کو سبز رنگ کی لائٹس سے سجایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں