راولپنڈی:ایل او سی: بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی:(صاف بات)ایل او سی: بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی کارروائی میں صوبیدار سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔نائب صوبیدار کانڈیرو کا تعلق سکھر کی تحصیل پنوں عاقل اور محمد احسن کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں