لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

لاہور: (صاف بات) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ مریم نواز کی درخواستوں پر آج سماعت ہونی تھی تاہم رہنما ن لیگ کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہو گیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بینچ موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث تحلیل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں