اسلام آباد: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ: حکومت آج نظرثانی درخواست دائر کرے گی

اسلام آباد:(صاف بات) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ: حکومت آج نظرثانی درخواست دائر کرے گی۔

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کئی آئینی نکات کا جائزہ نہیں لیا، بہت سے آئینی معاملات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کریں گے جس کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست آج ہی دائر کی جائے گی اور توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے سارے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے۔واضح رہے کہ 28 نومبر 2019 کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے حکومت کو 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں