ملک ميں بدعنوانی کا خاتمہ اولين ترجيح ہے، ،چئیرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نيب چہرے نہيں کرپشن کيس ديکھتا ہے،ملک ميں بدعنوانی کا خاتمہ اولين ترجيح ہے،گزشتہ  23 ماہ میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔

نیب سکھر کے دورے میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی نیب سکھر نےکواہم کیسز پر ہونےوالی پیشرفت پرچیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر جاويد اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اور بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیج ہے،گزشتہ 23 ماہ میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے جبکہ 71 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے، قومی احتساب بيورو کسی کا چہرہ نہيں بلکہ کرپشن کے کیس دیکھتا ہے،احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سےعمل پیرا ہيں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں