پنڈ دادن: 80 لاکھ کشمیریوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کروایا ۔ وزیر اعظم

 پنڈ دادن : (صاف بات) 80 لاکھ کشمیریوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کروایا ۔ وزیر اعظم

جہلم کی تحصیل پنڈ دادن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے 80 لاکھ کشمیریوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر جو ہو رہا ہے وہ ایسے ہی نہیں ہو رہا، مودی آزاد کشمیر میں واردات کرے گا لیکن پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی کے خلاف آج بھارت بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، بھارت کےلوگ اس ظلم کو ختم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2019 میں معیشت کو کنٹرول کیا، 2020 انشاء اللہ ترقی کا سال ہو گا کیونکہ اب معیشت سنبھل رہی ہے اور باہر سے سرمایہ کاری آ رہی ہے، 2020 میں قوم کو اور بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں