لاہور: ثابت ہوگیا احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے، حمزہ شہباز

لاہور:(صاف بات) ثابت ہوگیا احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ نواز کے اسیر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت سے انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ یہ احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے۔ پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے بھی سات ماہ سے قید رکھا ہے لیکن کچھ ثابت نہیں کرسکے۔ ان شاء اللہ ہم سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ظلم پسند نہیں کرتا، ان شاءاللہ خیر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں