لندن:سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے بغیر پاکستانی سیاست پہلے جیسی نہیں: شہباز شریف

لندن: (صاف بات) سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے بغیر پاکستانی سیاست پہلے جیسی نہیں: شہباز شریف

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو 12 سال قبل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قابل قدر خدمات ہیں، آج پاکستانی سیاست بے نظیر بھٹو کے بغیرپہلے جیسی نہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا اپنے تعزیتی بیان میں کہنا تھاکہ بینظیر ایک بہادرخاتون تھیں، انہوں نے ایک مقصد کے لیے اپنی جان دی۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی کے لیاقت میں جلسہ عام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں