اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان کی ملاقات

اسلام آباد:(صاف بات) وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان کی ملاقات

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیراعظم ہاﺅس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی حکومت کی جانب سے ملک میں برداشت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور 2019ءکو برداشت کے سال کے طور پر منائے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے قومی بُردباری پروگرام کے تحت معاشرے میں پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں