آزادی مارچ کا آج کا جلسہ ایک روز کیلئےملتوی، مریم اورنگزیب

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کا جلسہ حادثے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

آزادی مارچ کا قافلہ گوجر خان پہنچ چکا ہے جس نے آج 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی آج کا جلسہ ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے سماء کو بتایا کہ یہ فیصلہ رہبر کمیٹی کا ہے۔ ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 31 اکتوبر کا عوامی جلسہ موخر کر دیا گیا ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے خلاف یہ جلسہ اب (کل) بروز جمعہ مورخہ یکم نومبر 2019 کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اسلام آباد میں ہی قیام کریں اور کل جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں