اسلام آباد: حکومت احساس کفالت پروگرام کے تحت 8.6ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد: (صاف بات) حکومت احساس کفالت پروگرام کے تحت 8.6ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس کفالت پروگرام کے تحت 8.6 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام سے مالی امداد حاصل کرنے والوں کے لئے سہ ماہی گرانٹ کو 5 ہزار روپے سے 5 ہزار 5 سو روپے تک بڑھایا جا رہا ہے جس سے 4.3 ملین خاندانوںکوفائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کی کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ سے مالی معاونت کی فراہمی کا حجم 8.6 ارب روپے تک بڑھ جائے گا جس سے معاشرہ کے غریب طبقات کی مالی معاونت سے غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں