نواز لیگ کے جلسہ ملتوی کے اعلان پر اپوزیشن کو حیرت

 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ کا اسلام آباد میں اپوزیشن کامشترکہ جلسہ ٹرین حادثے کے باعث آج کے بجائے کل ہوگا۔ تاہم جے یو آئی کے مطابق جلسہ پروگرام کے مطابق ہوگا۔

یپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی جلسے کے ملتوی ہونے کے بارے میں  نواز لیگ کے اعلان پر حیرت کا اظہار کیا گیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج 30 اکتوبر کا جلسہ حادثے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔لیگ رہنماء عظمیٰ بخاری نے سماء کو بتایا کہ یہ فیصلہ رہبر کمیٹی کا ہے۔ تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی کا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہو البتہ مریم اورنگزیب کے بیان سے غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے۔ ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 31 اکتوبر کا عوامی جلسہ موخر کر دیا گیا ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے خلاف یہ جلسہ اب (کل) بروز جمعہ مورخہ یکم نومبر 2019 کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اسلام آباد میں ہی قیام کریں اور کل جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں