ينگ ڈاکٹرز کانوازشريف کیلئےخدمات فراہم کرنے سے انکار

سروسز اسپتال ميں زيرعلاج نوازشريف کے پليٹ ليٹس کی تعداد51  ہزار ہوگئی تاہم بلڈ شوگرلیول پھر سے بڑھ گیا، سابق وزیراعظم کے دل کی حالت بہتر ہے لیکن ميڈيکل بورڈ ابھی بھی مطمئن نہيں ہے ، ادھر اسپتال ميں ہڑتال کے باعث ينگ ڈاکٹرز نے نوازشريف کے ليے خدمات فراہم کرنے سے انکار کرديا ہے ۔

ميڈيکل بورڈذرائع کے مطابق نوازشريف کی حالت بظاہر ٹھيک ہے، تاہم بلڈ شوگر لیول بڑھ گیا ہے، ناشتے سے قبل شوگر لیول 200 سے زائد تھا،جس کے باعث ابھی ان کاپیٹ سکین نہیں کیا جارہا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کا بون میرو خود سے پلیٹ لٹس بنا رہا ہے، ای سی جی رپورٹ میں دل کی حالت بھی پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مختلف ٹیسٹوں کے لیے سابق وزیراعظم کے بلڈ سمپل لے لیے گئے جبکہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈ جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ دوسری طرف ينگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں ميں جاری ہڑتال کے دوران نواز شریف کے ليے بھی خدمات فراہم کرنے سے انکار کرديا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ تاحال کوئی متبادل انتظام نہيں کر سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں