ٹول پلازہ سے آزادی مارچ کی کتنی گاڑیاں گزریں

کراچی سے چلنے والے جمعیت علمائے اسلام کا آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوچکا ہے اور مرکزی قافلے کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی قافلے پہنچ چکے ہیں۔ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے کاروان بھی جلسہ گاہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آزادی مارچ میں کتنے افراد شامل ہیں اس کے صحیح اعداد و شمار دستیاب نہیں مگر مرکزی قافلے کے بارے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 30 ہزار کے لگ بھگ لوگ شامل ہیں۔  اسلام آباد پہنچنے سے قبل مندرہ ٹول پلازہ سے گزرنے والی گاڑیوں کی اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں مجموعی طور پر 1334 گاڑیاں اور 27 ہزار 566 افراد شامل ہیں۔ ٹول پلازہ کی اعداد و شمار کے مطابق قافلے میں 211 بسیں، 82 منی بسیں، 85 ٹرک، 394 ہائی ایس، 412 کاریں، 13 کیری ڈبہ ( ہائی روف) 75 ڈبل کیبن اور لینڈ کروزر، 60 موٹر سائیکل سمیت ایک عدد کرین اور ایک کنٹینر شامل ہیں۔  واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار صرف ایک ٹول پلازہ سے گزرنے والی گاڑیوں کی ہیں جو مرکزی قافلے میں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع، آزاد کشمیر، گلگت بلستستان اور راولپنڈی ڈویژن کی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی اصل طاقت خیبر پختونخوا کے قافلے ہوں گے جہاں ان کا مضطوط ووٹ بینک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں