ابوبکرالبغدادی کی موت داعش نےنئےلیڈر کااعلان کردیا

داعش لیڈر ابو بکر البغدادی کی موت داعش رہنماوں نے تصدیق کرتے ہوئے نئے لیڈر کا اعلان کردیا۔

ایک رپورٹ کیمطابق  داعش نے ایک آڈیو پیغام میں ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو داعش کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آپریشن کے دوران سرنگ میں موجود البغدادی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، بعد میں امریکی خصوصی فورسز نے سرنگ کا ملبہ ہٹاتے ہوئے ان کی لاش کو نکال کر اس کی شناخت کی۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے خصوصی فورسز کے آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں، جس میں نصف درجن کے قریب امریکی فوجیوں کو اُس احاطے کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں امریکی فورسز نے آپریشن کیا، فوجیوں نے ان دیواروں کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں