مظفرگڑھ، بس اور گاڑی میں تصادم 3افراد جاں بحق

مظفر گڑھ میں بس اور گاڑی میں تصادم  کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 2 خواتین بھی شدید زخمی ہوگئیں۔ کار پر سوار افراد لیہ سے منڈی یزمان جا رہے تھے۔ ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کا سبب بننے والی مسافر بس کو تحویل میں لے لیا جب کہ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں