نارووال میں شدید دھند کیوجہ سے حد نگاہ صفر

موسم سرما کی آمد نارووال اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی۔

موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی  شہر اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے دوسرے اضلاع کو جانے والی مسافر گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والے مسافر کافی پرشان دیکھائی دیے۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو دھند کے باعث محتاط انداز میں سفر کرنے، فوگ لائٹ کا استعمال کرنے اور قطاروں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں