واٹربورڈ کا جلوس اور سبیلوں کے لیے مفت ٹینکرزکااعلان

ايم ڈی واٹر بورڈ نے جشن عيدميلاد النبی ﷺ کے لیے سبیلوں کو مفت ٹینکرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں،خانقاہوں، مزارات کو بھی مفت ٹینکرز فراہم کرينگے۔ انھوں نے بتایا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات، محافل میں بھی مفت ٹینکرز دئیےجائیں گے۔ اس سلسلے میں فری واٹرٹینکرزسروس کيلئے ہائیڈرینٹ سیل کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ جلوسوں کے راستوں سےسیوریج مسائل کا خاتمہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں