اٹک:آزادی مارچ کا بہانہ بنا کر اسلام آباد جانے والے پکڑ لیئے گئے

اٹک پولیس نے آزادی مارچ کی آڑ میں اسلام آباد جانے والے 19 میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان میں خطرناک اشتہاری اور ڈکیت بھی شامل ہیں، ان کا  تعلق خیبر پختونخوا ، اٹک اور اسلام آباد سے ہے۔ ملزمان سےرائفل، 6پستول،گولیاں،83 ہزارنقدی  اور5 کلو منشیات برآمد کرلی گئی ہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان آزادی مارچ کی آڑ میں اسلحہ اور منشیات لے کر جارہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں