جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو جیل سے رہا کردیا گیا

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو ہری پور جیل سے  رہا کردیا گیا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی جمعرات کے روز ایبٹ آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل نے ضمانت منظور کی تھی۔انہیں 3 ايم پی او کے تحت کچھ روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کيا گيا تھا۔ جس کے بعد انہیں مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ مفتی کفایت اللہ کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کے باعث نقص امن عامہ کا خدشہ تھا، جس کے بعد مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے جانے والے حکم پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف چندہ اکٹھا کرنے، کارنرز میٹنگ اور عوام کو آزادی مارچ میں حصہ لینے کیلئے لئے اکسانے کے الزامات بھی عائد تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں