رحیم یارخان میں پیپلزپارٹی کا آج ہونے والا جلسہ منسوخ

رحیم یار خان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے جلسہ منسوخ کر دیا۔

صدر جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد مخدوم کے مطابق سانحہ تیزگام کے باعث پارٹی نے جلسہ منسوخ کیا ہے اور اس حوالے سے رحیم یار خان میں ہونے والے تمام پروگرام بھی منسوخ کر دیے گئے۔ اعلان سے قبل بارش نے پيپلز پارٹی کے جلسے کی تياريوں کو متاثر کیا تھا۔ تیز آندھی اور بارش نے پينا فلیکسز اور قناتیں گرا دی تھیں۔ پارٹی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مرشد ناصر سعید کا کہنا تھا  کہ جلسہ پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا حصہ تھا جس کا آغاز رحیم یار خان سے کیا جانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں