رائے ونڈ میں تبليغی جماعت کا سالانہ اجتماع شروع

 تبليغی جماعت کا سالانہ اجتماع شروع ہوگیا ہےجس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کررہے ہیں۔

رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہےجو یکم نومبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گا۔ رائے ونڈ کے وسیع و عریض پنڈال میں 10 سے 15 لاکھ افراد کی گنجائش ہے، اجتماع گاہ میں شہروں کی مناسبت سے حلقہ بندیاں بھی کی گئی ہیں، پنڈال کی سیکیورٹی کے فرائض تبلیغی جماعت کے ہزاروں رضا کار انجام دے رہے ہیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور اسپیشل ریزرو فورس کا پہرہ ہے اجتماع گاہ کیلئے عارضی اسپتال اور فری ڈسپنسریز کے علاوہ ٹریفک کی روانی کا خصوصی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، اجتماع کا اختتام اتوار کو اجتماعی دعا سے ہوگا۔  اختتامی دعا میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اجتماعی دعا میں ملکی سلامتی، خوشحالی اور دین کی سربلندی اور پھیلاؤ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ اجتماعی دعا کے ساتھ ہی اجتماع کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور جس کے بعد جماعتوں کی تشکیل دی جائے گی جو تبلیغ کے لئے دنیا کے مختلف حصوں میں نکل جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں