سکھرایکسپریس میں جیکب آباد جاتے ہوئے آگ لگ گئی

جيکب آباد جانے والی سکھرايکسپريس کی بوگی ميں شکارپور کے قريب آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ بوگی نمبر 2 میں لگی جس پر اپنی مدد آپ کے تحت قابو پالیاگیا۔ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس سے ٹرین کی ایک بوگی متاثر ہوئی۔حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ٹرین کی رفتارآہستہ تھی ، مسافروں نے فوری طور پر ٹرین رکوائی اور اس دوران اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی۔ سکھر ایکسپریس کے گارڈ نے بتایا کہ قریبی گاؤں کے افراد نے آگ بجھانے میں مدد کی۔ آگ لگنے کی وجہ پوچھنے پر گارڈ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی۔ واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ ٹرین میں آگ لگی دیکھ کر ہم نے جلداز جلد بالٹیوں میں پانی بھر کر آگ بجھائی۔ پولیس اور دیگر نے اس بات پر بعد میں اعتراض کیا لیکن ہم آگ بجھا چکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں