متحدہ بانی الطاف حسین عدالت میں پیش

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین سینٹرل کرمنل کورٹ پہنچ گئے۔ الطاف حسین پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

متحدہ بانی کی ضمانت کی شرائط میں نرمی پر بھی آج بات ہونے کا امکان ہے۔ آج ہونے والی سماعت پر فیصلہ کیا جائے گا کہ الطاف حسین کے خلاف ٹرائل کا آغاز کس تاریخ کو کرنا ہے۔ واضح رہے کہ نفرت انگیز تقریر کے کیس میں برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی مشروط ضمانت منظور کرلی تھی، تاہم عدالت نے ان کی نقل و حرکت کو مشروط کر دیا تھا۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اور تمام ویب سائٹس سمیت اخبارات ، ٹی وی چینلز میڈیا سے دور رہنے کا حکم دیا تھا۔ جمعہ کو بانی متحدہ الطاف حسین کی ضمانت کا آخری روز تھا۔ انھیں سدک پولیس اسٹیشن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کی تقاریر پر سوال و جواب کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں