لوکل مارکیٹ میں سونا سستا، عالمی مارکیٹ میں مہنگا

لوکل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی سے 87 ہزار 850 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 129 روپے سستا ہوکر 75 ہزار 317 روپے کا ہوگیا۔ رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 3 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 1510 ڈالر ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں