اسلام آباد:مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہمارے پاس بہت سے آپشن ہيں،مولانا غفور حیدری

رہنماء جے يو آئی  مولانا غفورحيدری کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہمارے پاس بہت سے آپشن ہيں۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے غفور حیدری نے کہا کہ اجتماعی استعفوں،ملک ميں لاک ڈاؤن اور جيل بھرو تحريک کے آپشنز موجود ہيں،جو بھی فيصلہ ہوگا وہ آزادی مارچ کے شرکاء کو بتا ديا جائے گا۔ اس کے علاوہ مولاناعبدالغفورحیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے ایسے کوئی جھنڈے نہیں دیکھے،یہاں صرف 9 جماعتوں کے جھنڈے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری صفوں میں 10 ہزار ایسے رضاکار بھی ہیں جن کو میں خود بھی نہیں جانتا،وہ خفیہ طور پر تخریب کاروں پر نظر رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  ہم سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں،عمران خان سے جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں