قصور: سب رجسٹرار/تحصیلدار آفس میں کرپشن وزیر اعظم پاکستان کا اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کا ویژن نظر انداز۔

قصور (سٹاف رپورٹ)وزیر اعظم پاکستان کے اداروں میں کرپشن مکاؤ ویژن کی دھجیاں بکھر گئیں۔ تحصیلدار / سب رجسٹراربرانچ قصور میں تعینات رجسٹری محرر عمران الٰہی کی جائیداد منتقلی کیلئے آنیوالے زمیندار سائیلین سے روزانہ لاکھوں روپوں کی لوٹ مار۔تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت پنجاب حکومت کے دیگر وزراء کی اداروں میں کرپشن ختم کروانے کے در پر نظر آتے ہیں۔جس کیلئے انہوں نے قصور میں انتہائی ایماندار ڈپٹی کمشنر خضرحیات کو تعینات کیا جو کہ قصور کی سطح پر تمام اداروں میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔انکی بھر پور قابل ستائش کاوشوں کے باوجود تحصیلدار/ سب رجسٹرار آفس میں تعینات کرپٹ ترین رجسٹری محرر عمران الٰہی نے بلا خوف و خطر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔جو کہ قبل ازیں بھی کئی بار کرپشن ثابت ہونے کیوجہ سے قانون کے شکنجہ میں آچکا ہے۔تحصیلدار/سب رجسٹرار آفس میں موجود سائیلین نے اکرام،لیاقت علی،شریف،عرفان علی،خلیل احمد سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹری محرر عمران الٰہی انکی جائیدادوں کی منتقلی کے دوران مختلف اعتراضات لگا کر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کرپشن کرتا ہے۔جس پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت نیب حکام اور اینٹی کرپشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس امر کیجانب فوری ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کریں تاکہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں