استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔وزیر اعظم

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ شرکاء نے آزادی مارچ اور مولانا فضل الرحمان کی 2 روز کی مہلت پر بھی گفتگو کی۔ حکمران جماعت کی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے ۔ اجلاس میں کور کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جب تک چاہے دھرنا دے، بلیک میل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے، اپوزیشن کا کوئی بھی غیر جمہوری مطالبہ تسلیم نہیں کر سکتے ، اگر اپوزیشن نے بلیک میلنگ کی تو مذاکرات نہیں کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں