بلوچستان کے 13 اضلاع میں انسداد پولیومہم کل بروز پیر سے شروع ہوگی۔

کوئٹہ:(سٹاف رپورٹ) سمیت بلوچستان کے 13 اضلاع میں انسداد پولیومہم کل بروز پیر سے شروع ہوگی۔

راشد رزاق کوآرڈینیٹرایمرجنسی سینٹر کے مطابق نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پور،ڈیرہ بگٹی،سبی،لورالائی،دکی،ہرنائی، زیارت، کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیومہم  شروع کی جائے گی۔ پولیو مہم کے دوران 5 سال سےکم عمر13لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو  سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم میں 7ہزار481 میڈٰیکل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 4ہزار547 موبائل ٹیمیں، 450فکسڈ سائٹ اور444  ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ میڈٰیکل ٹٰیموں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 80 جبکہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 3 قلعہ عبداللہ،2 جعفرآباد جبکہ ایک کوئٹہ اور ایک ہرنائی سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بنیاد پر پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں