قوم کو ہماری شکل پسند ہو یا نہ ہو لیکن پانچ سال گزارہ کرنا پڑے گا۔ فواد چوہدری

قوم کو ہماری شکل پسند ہو یا نہ ہو لیکن پانچ سال گزارہ کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

کراچی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپنے گزشتہ روز کے ٹوئٹ کے بالکل برعکس موقف اپناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی قوت ہیں اور دھرنے سے متعلق معاملات بہتر انداز میں حل ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو ہماری شکل پسند ہے یا نہیں لیکن ہم منتخب ہوگئے ہیں اور اگلے 5 برس قوم کو گزارہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف ایک ہی لیڈر ہے۔ اُس کا نام عمران خان ہے۔ باقی سب بیمار پڑے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہیں مگر وہ قوم کے پیسے واپس کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں