ہمارا وزيراعظم منتخب نہيں سب جانتے ہيں عمران خان سليکٹڈ وزيراعظم ہے۔ بلاول بھٹو ذرداری

 ہمارا وزيراعظم منتخب نہيں سب جانتے ہيں عمران خان سليکٹڈ وزيراعظم ہے۔ بلاول بھٹو ذرداری

بہاول پور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ 2018کے الیکشن ميں دھاندلی کی گئی، عوام کے ووٹ چوری کیے گئے، کٹھ پتلی، دھاندلی زدہ حکومت نے عوام کی آوازدبانے کی کوشش کی، ميڈيا پر پابندی لگانی شروع کردی ہيں، دہشت گردوں کے انٹرويو تو چل سکتے ہيں سابق صدر کے نہيں۔ انہوں نے کہا کہ يہ آزاد نہيں سليکٹڈ ميڈيا ہے جس ميں عوام کے مسائل سامنے نہيں آرہے، عوام کی آواز دبانے کيلئے ہرقسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی، نوازشریف، مریم نواز، آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا، آصف زرداری کے خلاف کوئی ایک کیس نہیں، آصف زرداری کوطبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، آئی ایم ایف، ایف بی آر اور نیب کو عوام کے پیچھے لگا دیا گیا، ملکی حالات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو گرفتار کرکے پيپلزپارٹی کو دباؤ ميں لانے کی کوشش ہورہی ہے، پيپلزپارٹی نے آمروں، دہشت گردوں کامقابلہ کيا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پيپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کرے گی، غريبوں کے حقوق چھيننے جانے پر آواز بلند کرتے رہيں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں